لاہور: السید احمد ظفر الگیلانی کی تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر خصوصی آمد

حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاھر علاؤالدین القادری الگیلانی کے بڑے بھائی حضرت پیر السید احمد ظفر الگیلانی گذشۃ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ خصوصی طور پر تشریف لائے۔ اس سے پہلے آپ اپنی لاہور آمد کے بعد ایئر پورٹ سے سیدھے حضور قدوۃ الاولیاء کے مزار بغداد ٹاؤن میں حاضری کے لئے بھی گئے۔ یہاں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، جی ایم ملک اور تحریک کے دیگر قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔ آپ نے حضور قدوۃ الاولیاء کی قبر مبارک پر خصوصی حاضری دی اور کچھ وقت یہاں گزارا۔ اس کے بعد آپ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ "القادریہ ہاؤس" تشریف لائے۔ یہاں آپ کا پروقار استقبال کیا گیا۔

یہاں آمد کے بعد صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے آپ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آپ نے حضور پیر قدوۃ الاولیاء کے ساتھ گزارے لمحات اور مختلف امور پر گفتگو فرمائی۔ اس ملاقات کے بعد آپ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ یہاں مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن نے آپ کا خصوصی استقبال کیا۔ مرکز آمد پر آپ نے سب سے پہلے گوشہء درود میں حاضری دی۔ اس کے بعد تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، جی ایم ملک، حاجی محمد سلیم شیخ قادری، حسنین جاوید اور دیگر قائدین نے آپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران حضور قدوۃ الاولیاء کے صاحبزادے حضرت پیر السید محمد ضیاء الدین الگیلانی القادری بھی تشریف لے آئے۔ آپ نے اپنے چچا جان پیر حضرت السید احمد ظفر الگیلانی سے خصوصی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کے بعد حضرت پیر السید احمد ظفر الگیلانی اور شہزادہ غوث الوریٰ حضرت پیر السید محمد ضیاء الدین الگیلانی القادری کو کراچی روانگی کے لئے لاہور ایئر پورٹ لایا گیا۔ یاد رہے کہ دورہ پاکستان آمد کے بعد آپ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی درخواست پر لاہور تشریف لائے تھے۔ آپ ماضی میں عراق حکومت کی طرف سے پاکستان میں سفیر بھی رہ چکے ہیں اور اب مستقل عراق میں مقیم ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top