لودھراں: پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست

مورخہ: 02 جون 2017ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ عبدالواحد یمنی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مقامی عہدیداران مہر شعبان ورک، رانا اشرف علی خان، رائو محمد اسحاق خان، قاضی نذیر احمد، راؤ اشتیاق خاں، ملک سلطان آرائیں، علامہ نصیر احمد بابر، خواجہ رفیق احمد صدیقی، ملک احمد بخش، سید گلزار شاہ، خلیل حسن، سلیم جمال غوری، محمد عابد، ملک فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد شاہد اور دیگر یوسی49 ایم، موضع حسین آباد، گوگڑاں، سمرا، دھنوٹ سے بھی پروگرام میں شریک تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

علامہ عبدالواحد یمنی نے دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا سارا پیغام درس اخوت ہے۔ اسلام گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دینے کا حکم دیتا ہے۔ معاشرے میں پھیلے ہوئے غلط تصورات کی تصحیح منشاءِ رمضان ہے۔ اسلام جوڑنے کا نام ہے توڑنے کا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے منہ کا قبلہ ایک ہے تو ہمارے دلوں کا قبلہ ایک کیوں نہیں؟ مسلمان تو ہوتا ہی وہ ہے جو اپنی مرضی کو رب کی مرضی کے تابع کرے، خدا نے ہاتھ دوسروں کا دست و بازو بننے کے لیے دیئے ہیں نہ کہ دوسروں پر ظلم کرنے کے لیے۔ تمام اعضاء کا ایک انصاف ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آج یکسر حقوق العباد کو نظر انداز کر دیا ہے اور صرف حقوق اللہ کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ جبکہ منشاء الٰہی یہ ہے کہ مخلوق سے مغالطہ دور کیا جائے جو اپنے بھائی کی حاجت روائی کرے گا خدا اس کی حاجت روائی کرے گا۔

تحریک منہاج القرآن کے شعبہ نشر اشاعت نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کی سی ڈیز/ ڈی وی ڈیز کا سٹال لگایا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور MSM نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کو حتمی شکل دینے میں چوہدری عبدالغفار سنبل ضلعی امیر تحریک، ملک انور قادری، ملک رشید احمد، ملک اسلم حماد، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد حسین جوئیہ، ملک محمد اختر، رائو اخلاق احمد، محمد نعمان مصطفوی، قاری فیصل لطیف قادری، ظہور احمد، اقبال نیاز سکھیرا، زاہد علی، خواجہ محمد احمد قادری، سید مدثر شاہ بخاری، سعید احمد جھنج، ملک سجاد، حافظ زبیر احمد، ارشد علی مرزا، سید وسیم بخاری، محمد نوید بھٹی، مرزا عیش، شاہد مئے، رانا منیب احمد، خضر حیات لودھرا اور کارکنان نے کاوشیں کیں۔

پروگرام کے آخر میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا کوآرڈینیٹر) تحریک منہاج القرآن لودھراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top