سپین: یوم شہداء پر اوسپیتالیت میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے قرآن خوانی

مورخہ: 17 جون 2017ء

اوسپتالیت: منہاج القرآن اسلامک سینٹر اوسپیتالیت میں 17 جون 2017 کو نمازِ عصر کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسپتالیت کی طرف سے شرکاء کو افطار ڈنر دیا گیا۔ قرآن خوانی میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مراکش، افریقہ، مصر، لیبیا اور سعودی سے تعلق رکھنے والے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور وبستگان نے شرکت کی۔ حافظ محمد عمران نے شہدائے انقلاب کے بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔ شرکاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف کی عدم فراہمی کی مذمت کی۔ انہوں نے بلاتاخیر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top