منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے رہنماء حاجی فاروق آدم (ٹونی آدم) کی وفات پر تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ ساوتھ افریقہ کے دوران 27 اپریل 2017ء کو منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے سینئر رہنما حاجی فاروق آدم عرف ٹونی مر حوم کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ حاجی فاروق آدم (جنوبی افریقہ میں شیخ الاسلام کے پرنسپل سیکرٹری تھے، گذشتہ دنوں اجمیر شریف انڈ یا سے عرس شریف میں حا ضری سے واپسی پر اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور قضا ئے الہی سے انتقال کر گئے۔ (اناللہ و اناالیہ راجعون)

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، علامہ صادق قریشی، جاوید اقبال، آصف جمیل رانا، مولانا طاہر رفیق نقشبندی، مولانا محمد افضل چو ہدری اور رفقائے تحریک پر مشتمل وفد نے حاجی فاروق آدم کے گھر جا کر ان کے صا حبزادے حسین آدم تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر VERGENIA ڈربن نارتھ، فیملی کے احباب اور عزیز و اقارب تعزیز کےلیے موجود تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے کہا کہ آپ کے والد گرامی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ بہت عظیم انسان تھے اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور آ پ احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام اور مرکز کی طرف سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا۔ آپ نے بتایا کہ شیخ الاسلام نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو ’’لائف ٹائم اچیومنٹ سر ٹیفکیٹ‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے، جو ’’ملٹی فیتھ پیس کانفرنس‘‘ کے موقع پر سٹی ہال ڈربن میں دیا جائے گا۔ حسین آدم نے کہا کہ ہم سب فیملی والے بہت مشکو ر ہیں کہ آ پ اپنی اتنی مصروفیت کے باوجود ہماری رہائش گاہ پر تشریف لائے۔

حاجی فاروق عرف ٹونی آدم مرحوم بلاتفریق مسلم او ر غیر مسلم تنظیموں سے تعاون فرماتے تھے۔ انہوں نے متعدد مساجد کےلیے جگہ لے کر دی۔ کمیونٹی میں بہت سے فلاحی کام کروائے۔ انہوں نے ساوتھ افریقہ کی عظیم روحانی درگاہ حضور صو فی دربار صو فی غلام محمد رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف سے متصل عظیم گیٹ تعمیر کروایا۔ بادشاہ پیر کے دربا ر کی نگہداشت اور ہر ہفتہ غربا میں لنگر بھی تقسیم کرتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے سینکڑوں گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی جگہ بھی لے کر دی۔ ان کے انتقال سے نہ صرف مسلم کمیونیٹی بلکہ اہلسنت و الجماعت ساتھ افریقہ کے لیے بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top