سپین: منہاج القرآن اوسپیتالیت سنٹر کا افطار ڈنر، سیاسی و سماجی راہنماؤں کی شرکت

مورخہ: 19 جون 2017ء

بارسلونا: منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسپیتالیت سنٹر نے 19 جون 2017 کو پلاسا دے لا مارکیسا (Plaça de la Marquesa) میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت ڈپٹی میئر اوسپیتالیت ڈائریکٹر بلدیہ، سوشلسٹ پارٹی اوسپیتالیت کے انچارج ارنیستو اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ افطار پارٹی میں ہندو مت ، بدھ مت،سکھ ازم، یہودی اور عیسائی تنظیمات اور کمیونٹیز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد صحد انصاری نے حاصل کی جبکہ محمد عدن انصاری نے بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سینئر صدر محمد اقبال چوھدری شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کی فضیلت اور مسلمانوں کے ہاں اس کی اہمیت کو واضح کیا۔ افطار پارٹی سے کمیونٹیز کے نمائندوں نے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے منہاج القرآ ن اوسپیتالیت کی کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ایسے پروگرامز آرگنائز کرنے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ ڈپٹی میر اوسپیتالیت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افطاری سے متعلقہ یہ تیسرا پروگرام ہے جس میں میں مسلسل شامل ہو رہا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ دن بدن منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کام اور اس کے کارکنان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ پروگرام کا اختتام منہاج القرآن اوسپیتالیت سنٹر کے امام و خطیب حافظ غلام مرشد نے دعا کے ساتھ کیا۔

رپورٹ : نوید سحر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top