میسور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی نمائش

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں 28 جون 2017ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی تمام کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بک اسٹال منہاج دعوہ پروجیکٹ کی ’’پیس اینڈ اینٹی کری کلم پرموشن‘‘ ٹیم کی طرف سے لگایا گیا تھا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ اور اس موضوع پر دیگر تمام تر تصانیف کو شامل کیا گیا۔ یہ کتب نمائش عید ملن پروگرام کے سلسلہ کا حصہ تھی۔

شرکاء کی بڑی تعداد اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام کی دہشت گردی کے خلاف لکھی جانے والی کتب میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور وزارت ویلیفئر و وقف کے وزیر الحاج تنویر سیٹھ، آل انڈیا ملی کونسل کے سیکرٹری جنرل شاہد احمد، سابق میئر ایوب خان، میسور سے ہندو رہنماء سوامی گیان پرکیش، الحاج حافظ و قاری مولانا محمد مقبول احمد نظامی، مقامی پولیس افسران کی ایک ٹیم اور مختلف سیاسی رہنماوں اور معزز مہمانوں نے بھی بک اسٹال کا وزٹ کیا۔

بک اسٹال پر منہاج یوتھ لیگ میسور کے سیکرٹری جنرل محمد سلیم اور ان کی ٹیم نے تمام معزز مہمانوں کو نمائش میں پیش کردہ کتب کا تعارف کرایا گیا۔ وزٹرز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کو پسند کرتے ہوئے آپ کی دہشت گردی کے خلاف آپ کے عالمی کردار اور کاوشوں کو بے حد سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top