میلان: اٹلی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تیسری برسی کے موقع پر احتجاج

مورخہ: 17 جون 2017ء

پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القران انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام میلان میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر پرامن احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن اٹلی کے ورکرز کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر ملک شاہد اور پاکستان عوامی تحریک اٹلی کے صدر راجہ انعام نے ریلی سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ وہ تین سال سے انصاف کے منتظر ہیں اور وہ اپنے بہن بھائیوں کے خون کو نہیں بھولے۔ ان شاء اللہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہم انصاف کی جنگ امن سے لڑ رہے ہیں، ہمارے امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، وقت آنے پر قاتلوں کو سزا ضرور ملے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top