منہاج القرآن ایسٹرن کیپ کے زیراہتمام معراج النبی کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ برطانیہ کے زیراہتمام معراج النبی کانفرنس 25 اپریل 2017ء کو جامع مسجد Umtata میں ہوئی، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے آپ ایسٹ لندن سے 300 کلو میٹر کا سفر طے کر کے UMTATA پہنچے تھے۔

امٹاٹا کی یہ سب سے بڑی مسجد ہے، جہاں سینکڑوں شرکاء نے محفل میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ آپ نے کانفرنس میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے ’’سفر معراج اور اس کے حقائق‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے آقا نبی کریم کو جو معجزات عطا کیے وہ اپنی عظمت و رفعت میں کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ واقعہ معراج بھی انہی معجزات میں ایک ہے، جس نے انسانیت کو حقیقی روشنی دی۔ آج سائنس جتنی بھی ترقی کر لے لیکن واقعہ معراج کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top