ڈربن: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 28 اپریل 2017ء کو ڈربن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا۔ ڈربن کے مشہور علاقے Phoenix کی جامع مسجد رضا میں نماز جمعہ کا اجمتاع منعقد ہوا، جہاں ڈیڑھ ہزار سے زائد احباب موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے Living Islam as a minority in Multi Cultureکے موضوع پر خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ ہمیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کا احترام کرنا چاہیے اور غیر مسلموں تک اپنا پیغام بھی حکمت سے پہنچانا چاہیے۔ اس کے لیے ہمیں اپنے اخلاق اور کردار کو آئیدیل بنانا ہوگا۔ آپ نے کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ تحریک منہاج القرآن محمددیت تحریک ہے جو سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی عملی تصویر پیش کرتی ہے۔

جمعہ کے اجتماع میں مسجد سے باہر شیخ الاسلام کی کتب و ڈی وی ڈیز کا بھی سٹال بھی لگایا، جہاں لوگوں نے دل چسپسی سے خریداری کی۔ نماز جمعہ کے بعد سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی اور حاضرین نے آپ کے مدلل جوابات کو بے حد سراہا اور علمی قابلیت سے انتہائی متاثرہوئے۔ بعدازاں یہاں لوگوں نے آپ سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top