منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کا ورکرز کنونشن

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کا ورکرز کنونشن 30 اپریل 2017 کو پاکستان ایسوسی ایشن ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ ورکرز کنونشن میں ملکی و صوبائی تنظیمات کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوت و نعت کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کی۔

آپ نے مشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں خصوصی گفتگو کی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے ہدایات دیں۔ اس موقع پر آپ نے ساؤتھ افریقہ میں صوبائی تنظیمات کو 5 زون میں تقسیم کیا اور زونل صدور کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ علامہ طاہر رفیق نقشبندی (صدرKZN)، محمد فیصل بشیر وٹو (صدر ایسٹرن کیپ )، رانا عبدالجبار (صدر ویسٹرن کیپ)، بشارت علی انجم (صدر فری اسٹیٹ)، رانا محمد آصف جمیل (صدر G.P & MP) منتخب کیا گیا۔ الحاج عمرتار محمد کو سرپرست اور علامہ رفیق علی شاہ کو مرکزی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر تمام صوبائی تنظیمات کو ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے ایک سال کے اہداف دیئے۔ کنونشن کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top