گوجرخان: دی منہاج ماڈل سیکنڈری سکول بھنگالی کے میٹرک کا رزلٹ 100 فیصد رہا

دی منہاج ماڈل سیکنڈری سکول بھنگالی، گوجرخان کا میٹرک 2017ء راولپنڈی بورڈ کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔ طالبہ لاریب فاطمہ نے 973 نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائزہ نعیم نے 939 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ثمرہ نورین نے 914 نمبر لے کر تیسری پوزیشن جبکہ فومیہ ربانی نے 913 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ سکول کی دیگر تمام طالبات بہترین نمبر حاصل کر کے پاس ہوئیں۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی راہنمائوں چوہدری محمد عظیم، چوہدری ساجد محمود پاکستان تحریک انصاف، راجہ سلطان نعیم کیانی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی، انار خان گوندل امیر تحریک منہاج القرآن، چوہدری محمد اسحاق وائس چیئرمین یونین کونسل جھونگل، ثقلین اعجاز جنجوعہ چیئرمین یونین کونسل جھونگل، چوہدری عبدالغنی جنرل کونسلر، ملک ظہور جنرل کونسلر، راجہ شیردل جنرل کونسلر، سید اعزاز شاہ یوتھ کونسلر، سید عامر عباس شاہ جنرل کونسلر، قاضی عبدالوقار کاظمی، سید منور نقوی صدر سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ، چوہدری عابد حسین جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ، نوید افسر راجہ، محمودالحق قریشی، چوہدری اسرار حسین، راجہ محمد حسین کیانی اور علاقہ بھر کی عوام الناس نے سکول انتظامیہ پرنسپل، سٹاف اور والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے طالبات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top