یونان کے ذیلی مرکز سیماتاری کی تنظیم نو

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکزسیماتاری کی تنظیم نو کی تقریب 30 جولائی 2017ء کو ہوئی، جس میں کثیر تعدا د میں تحریکی ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تنظیم نو کیلئے نیشنل ایگزیکٹو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے اہم عہدیدران بھی شریک ہوئے۔ جن میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان، نائب ناظم طارق شریف اعوان، صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری اور ڈائریکٹر منہاج القرآن ریندی علامہ محمد نواز ہزاروی شامل تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ حافظ اعجاز قیصر نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ سجاد حسین قادری نے نعت مبارکہ پڑھی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری نے دوسال مدت پوری کرنے والی تنظیم کو تحلیل کرکے از سر نو نئی تنظیم بنانے کا اعلان کیا۔ مشاورت سے آئندہ عرصہ دوسال کیلئے محمد عباس صدر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر تمام منتخب تمام ساتھیوں نے بڑھ چڑھ کر مشن کی خدمت کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

(رپورٹ: شیخ اسدالٰہی ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top