صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی کی رسم قل

مورخہ: 15 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن کے سابق امیر اور پاکستان عوامی تحریک کے سابق صدر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی کی رسم قل 15 اگست 2017ء کو جامع المنہاج بغداد ٹاون ٹاون شپ میں ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رسم قل میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھڑی شریف (رحیم یار خان) خواجہ غلام قطب الدین فریدی، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، کالج آف شریعہ سے پروفیسر محمد نواز ظفر، علماء و مشائخ اور قائدین و کارکنان بھی رسم قل میں شریک ہوئے۔

تحفیظ القرآن کالج کے طلباء اور شرکاء نے مسجد کے ہال میں قرآن خوانی کی۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مسکین فیض الرحمن خان درانی کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی کو مشن اور تحریک کا اثاثہ قرار دیا۔ رسم قل کا اختتام دعا سے ہوا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top