عوامی تحریک ویمن ونگ کراچی کا شہدائے ماڈل ٹاون کے لیے دھرنا

مورخہ: 16 اگست 2017ء

شہدائے ماڈل ٹاون سے اظہار یکجہتی، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور انصاف کیلئے پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کراچی سندھ کا احتجاجی مارچ اور دھرنا 16 مارچ 2017ء کو فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب ہوا۔ مارچ اور دھرنے میں تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی اور شہدائے ماڈل سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکاء خواتین نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر شہدائے ماڈل ٹاون کے انصاف کے لیے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاون سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔

دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کراچی کی صدر رانی ارشد، جنرل سیکرٹری فوزیہ جنید، سیکرٹری اطلاعات چمن فاطمہ، شگرف کمال، ند ا جلیل، فائزہ راؤ، منیبہ نصیر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ لاہور مال روڈ ناصر باغ استنبول کے مرکزی دھرنے میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ہونے والا خطاب بذریعہ وڈیو لنک کراچی کے دھرنے میں بھی نشر کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top