منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے زیراہتمام درس قرآن

مورخہ: 21 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن لیہ اور منہاج القرآن یوتھ لیہ کے زیراہتمام درس قرآن کا پروگرام 11 اگست 2017ء کو منعقد ہوا۔ علامہ غضنفر حسنین قادری نے فلسفہ حج کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا تھا۔ پروگرام میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ منہاج القرآن لیہ کے صدر سجاد شاہ گیلانی، شبیر بھٹی ڈاکٹر عبدالمجیدگرواں، سید سجاد شاہ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے صدر حسنین رضا ناصر مصطفوی محمد وقار اور عابد حسین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ آخر میں درود سلام پڑھا گیا اور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top