سرگودھا: منہاج القرآن اور عوامی تحریک ساہیوال کا ورکر کنونشن

مورخہ: 21 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ساہیوال کے زیراہتمام ورکر کنونشن 19 اگست 2017ء کو ہوا۔ ورکرز کنونشن کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس نے کی۔ امیر تحریک ضلع سرگودھا ملک غلام حسین جوڑا، پیر معین الحق شاہ، نگران تحریک تحصیل ساہیوال ادریس مغل، صدر تحریک منہاج ڈاکٹر مہر ممتاز اور ناظم تحریک رانا عاصم جلال نے بھی ورکرز کنونشن کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نے موجودہ سیاسی صورتحال میں تحریک قصاص، آئندہ کے لائحہ اور ویلفیئر پراجیکٹ کے حوالے سے حکمت عملی پر اظہار خیال کیا۔ ورکرز کنونشن میں 15 ممبران نے منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت کی۔ علامہ رانا محمد ادریس اور پیر معین الحق شاہ نے ممبرشپ حاصل کرنے والوں کو اسناد دیں۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top