منہاج القرآن علماء کونسل گوجرانوالہ کا علماء کنونشن

مورخہ: 20 اگست 2017ء

منہاج القرآن علماء کونسل گوجرانوالہ کے زیراہتمام علماء کنونشن 20 اگست 2017ء کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری اور مرکزی ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر قادری نے کی۔ کنونشن میں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔

علامہ امداد اللہ قادری اور علامہ میر آصف اکبر نے کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، لیکن آج چور اور کرپٹ حکمران آئین پاکستان سے نظریہ کی اساس آرٹیکل 62 اور 63 ختم کرنے کی مذموم سازش کر رہے ہیں۔ ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کے اس ملک کو بنایا اسے بچانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے علماء کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ ملک میں قومی یکجتہی و بین المسالک رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ اس کا سہرا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سر ہے، جن کی عالمگیر کوششوں سے دنیا بھر میں دین اسلام کا پرامن پیغام عام ہو رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top