منہاج ایجوکیشن کی تقریب تقسیم انعامات 26 اگست (ہفتہ) کو ہو گی

مورخہ: 24 اگست 2017ء

تقریب کی صدارت چیئرمین منہاج ایجوکیشن ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے
منہاج ایجوکیشن کے تحت قائم سکولزمیں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طالبات میں انعامات تقسیم کی جائینگے
تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، راشد کلیامی منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی

لاہور (24 اگست 2017) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات ’’MES Annual Assembly 2017‘‘ مؤرخہ 26 اگست (ہفتہ) کو الحمرا ہال (مال روڈ) میں منعقد ہو گی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین منہاج ایجوکیشن ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کریں گے۔ تقریب میں تعلیمی، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب میں ملک بھر سے سو سے زائد سکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات شرکت کرینگے۔ تقریب میں اساتذہ کرام بھی شریک ہونگے، تقریب میں منہاج ایجوکیشن کے تحت قائم سکولزمیں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کی جائینگی۔ تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس حوالے سے 10 انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر راشد کلیامی نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راشد کلیامی نے کہا کہ گلگت، بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت 700 کے قریب سکول مستحق طلباء و تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں، ان اداروں میں طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک میں نصاب تعلیم نظریاتی تشخص کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں کئی اقسام کے نصاب نے طلباء کی سوچ کو کئی اکائیوں میں تقسیم کردیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے ہی قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ملک سے جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top