لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

مورخہ: 20 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن 20 اگست 2017ء کو اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہوا۔ علامہ محمد احسان رضوی منہاجین نے پروگرام میں خصوصی خطاب کیا۔ حاجی غلام نازک آرائیں، حاجی رانجھا خان، راؤ محمد اسحاق خان ، چوہدری عبدالغفار سنبل، سید گلزار شاہ ، ملک رشید احمد ، ملک اسلم حماد، پروفیسرچوہدری محمد جہانزیب ، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک محمد ہاشم ، ملک عابد حسین جوئیہ ، ارشد علی مرزا، نادر حسین سہروردی، ملک آصف ریحان، سید وسیم شاہ بخاری، سید مدثر شاہ بخاری، سید خلیل حسن شاہ، ملک محمد اختر، راؤ محمد اخلاق، زاہد علی ، چوہد امیر علی، محمد رضا، محمد طاہر ، کاشف علی مصطفوی، محمد نوید مصطفوی، مرزا عیش، مرزا ریاض، منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے علاوہ خواتین و حضرات نے کثیر تعداد نے درس عرفان القرآن میں شرکت کی۔

علامہ محمد احسان رضوی نے کہا کہ آج معاشرے میں صرف عبادات پر عمل کرنے کے نام اسلام رکھ دیا گیا ہے جبکہ آقائے دوجہاں کی حیات مبارکہ اخلاقیات کا نمونہ ہے۔ آقاؤے دوجہاں نے اعلان نبوت سے پہلے کفار کو اپنے اخلاق کے ذریعے دین حق کا پیغام دیا مگر آج معاشرہ اس تبلیغ دین سے دور ہوتا جا رہا ہے جہاں انسان پر حقوق اللہ کی اداؤیگی لازم ہے وہاں حقوق العباد بھی لازم و ملزوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اپنے اخلاق درست کرنے کی ضرورت ہے انہی اخلاقیات کی کمی کی وجہ سے ہم فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے مفادات کو بالاطاق رکھ کر دکھی اور مظلوم انسانیت کی مدد کی جائے۔ منہاج القرآن نے خدمت انسانیت کے لیے اپنی عالمگیر کوششیں کر رہی ہے۔

پیر سید مدثر شاہ بخاری نے درس عرفان القرآن میں نقابت کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے طلبا ء نے آقائے دوجہاں کی شان میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ آخر میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top