منہاج القرآن علماء کونسل کروڑ لعل عیسن کے صدر پیر معین الدین شاہ کاظمی کے والد گرامی کی قل خوانی

منہاج القرآن علماء کونسل کروڑ لعل عیسن کے صدر پیر معین الدین شاہ کاظمی کے والد گرامی پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ کاظمی کی رسم قل 4 ستمبر 2017ء کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں ہوئی۔ پیر نصراللہ شاہ گیلانی، پیر صداللہ شاہ گیلانی، پیر ہارون الحسن سہیوگ شریف، سید غلام مجتبیٰ شاہ کاظمی، خیر محمد شاہ، دربار عنائت شاہ کے گدی نشین ساجد شاہ گیلانی، پیر اللہ بخش شاہ کاظمی، مولانا قاری اشفاق سعیدی، پیر نور شاہ، پیر زین الدین شاہ کاظمی پروگرام کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے قل خوانی میں خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن القرآن کروڑ لعل عیسن کے رہنماوں، کارکنان اور اہل علاقہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام فاتحہ خوانی اور دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top