یوم دفاع پر منہاج القرآن کے وفد کی میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر 6 ستمبر 2017 کو منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے وفد نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر اور دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔ مرکزی وفد میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز، شہزاد رسول قادری ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حاجی محمد اسحاق سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر، میاں طاہر یعقوب ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، الطاف حسین رندھاوا ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور نوراللہ صدیقی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شامل تھے۔ منہاج القرآن کے رہنماوں نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر قبرستان میانی صاحب لاہور میں حاضری دی، قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعدازاں وفدنے باٹا پور میں 6 ستمبر 1965 کی جنگ کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top