ڈربن میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی کے لیے فاتحہ خوانی

مورخہ: 15 اگست 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن جنوبی افریقہ نے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا پروگرام منعقد کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی، علامہ ایوب طفیل قادری، عابد منیر، اشفاق احمد، منیر احمد اور پاکستان ایسوسی ایشن ڈربن کے حیات خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ طاہر رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اخلاص والی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی ساری عمر مشن منہاج القرآن کے لیے وقف کر دی۔ آخر میں تمام احباب نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کی بخش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top