ڈربن: امیر تحریک مسکین فیض الرحمان درانی کے ایصال ثواب کے لیے حلقہ درود

مورخہ: 20 اگست 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ بیچ ڈربن ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 20 اگست 2017ء کو امیر تحریک مسکین فیض الرحمان درانی کے ایصال ثواب کی محفل اور حلقہ درود کا انعقاد سمندر کنارے واقع پارک پر کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے صدر ایوب طفیل قادری نے درود شریف اور نعت مبارکہ پڑھی جبکہ فقیر محمد نے بھی ثناء خوانی کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے KZN علامہ محمد طاہر رفیق نے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور بعد میں انہوں نے دعا کرائی، اس موقع پر مسکین فیض الرحمان درانی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ آخر میں شرکاء کی لنگر کے ساتھ تواضع کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top