بنگلہ دیش: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلہٹ کی اجتماعی قربانی

عیدالاضحٰی 2017ء کے موقع پر بنگلہ دیش میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام سلہٹ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں قربانی کے جانور گائے ذبح کر کے اور گوشت بنا کر مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ سلہٹ میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے رضاکاروں کی ٹیم نے گھر گھر جا کر بھی گوشت تقسیم کیا۔

دریں اثناء منہاج ویلیفئر فاونڈیشن بنگلہ دیش کا افتتاحی اجلاس 20 جولائی 2017ء کو سلہٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں عیدالاضحیٰ 2017ء کے موقع پر بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سلہٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بنگلہ دیش میں مزید فلاح و بہبود کے عوامی منصوبوں پر کام کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top