راجن پور: پی پی حلقہ 249 کی تنظیم سازی

تحریک منہاج القرآن راجن پور پی پی حلقہ 249 کی تنظیم سازی ہوئی، جس میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور نے شرکت کی۔ تنظیم سازی کے عمل میں صدر کے لیے محمد زبیر، نائب صدر خالد بلال، ناظم محمد طارق عزیز، ناظم مالیات محمد زاہد، نشرواشاعت کے لیے یامین قادری، ممبر شپ کے لیے محمد ممتاز قادری، ناظم دعوت و تربیت کے لیے محمد شاہد کو منتخب کیا گیا۔ تنظیم سازی کے بعد تمام عہدیداروں سے حلف لیا گیا اور اجلاس کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top