جہلم: نظامت تربیت کا خواتین کے لیے فنِ خطابت کورس

مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام خواتین کے لیے منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں تین روزہ فنِ خطابت کورس 28 تا 30 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوا۔جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیل و یونین کونسل کی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ تین روزہ فنِ خطابت کورس میں مرکزی نظامِ تربیت کے سینر رہنما محمد منہاج قادری اور معلمہ و ناظمہِ دعوت جہلم راحیلہ زین نے شرکاء کو فنِ نقابت اور خطابت کے بنیادی لوازمات سے روشناس کروایا۔ کورس میں مختلف تقاریر کی عملی مشق بھی فنِ خطابت کورس کا حصہ رہی۔ آخر میں تمام شرکاء نے فن خطابت اور نقابت میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top