کویت: زونل تنظیمات سالمیہ و جابریہ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 23 نومبر2017 کو بعد از نمازِ عشاء حسینیہ علی الموسوی کویت سٹی میں (زونل تنظیمات سالمیہ و جابریہ) نے محفلِ میلاد کا انعقاد کیا۔ محفل میں کویت بھر کی تنظیمات و کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ تمام مسالک کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ منہاس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ صدر منہاج نعت کونسل الحاج حاجی عبدالرؤف بھٹی، صوفی مجید، اور بلبلِ کویت، باعمل عاشقِ رسول ﷺ صوفی تنویر احمد نے نعت گوئی سے ایک روحانی وجدانی سماں باندھ دیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبدالرشید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انتظامیہ حسینیہ علی الموسوی، حاضرین محفل اور مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے ’’درِ حسین علیہ السلام سے درِ مصطفیٰ ﷺ تک رسائی بذریعہ تقویٰ و طہارت‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا۔ انہوں نے امن، علم اور محبت کے ساتھ اتحاد امت کے لیے کوشاں رہنے اور اسکی اہمیت پہ زور دیا۔ فلسفہءِ میلاد النبی ﷺ کے تناظر میں منہاج القرآن اور حضور شیخ الاسلام کی خدمات پہ روشنی ڈالی اور حسینی مشن منہاج القرآن کی رفاقت لینے کی دعوت دی۔

محفل کے اختتام پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔ اس پروگرام کی نقابت کے فرائض سیکریٹری انفارمیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت چوہدی محمد ارشد تبسم نے ادا کئے۔ تمام شرکاء کے لئے ضیافتِ میلاد کا بھی شاندار انتظام کیا گیا۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top