لیہ: استقبال ربیع الاول کا سالانہ جلوس

تحریک منہاج القران لیہ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاوّل کا سالانہ جلوس فیملی پارک سے لے کر صدر بازار تک نکالا گیا، جس میں عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر قمرعباس دھول، ضلعی صدر شبیر بھٹی، تحصیلی صدر منہاج القران مقبول میرانی، طالب سہارن، فیاض فیصل، سید سجاد شاہ گیلانی، ضلعی صدر منہاج القران یوتھ لیگ حسنین رضا، میاں نسیم عباس، ایم ایس ایم سے محمد عمران میرانی، عمران، مدنی، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی جنرل سیکرٹری امان اللہ سہارن اور پی ٹی آئی سے ملک ہاشم سہو نے بھی جلوس کی قیادت کی۔ جلوس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top