ختم نبوت قانون سے دہشتگردی میں پوری حکومت ملوث ہے : ڈاکٹر طاہرالقادری

پوری حکومت استعفیٰ دے، ایک وزیر کا استعفیٰ بکرے کی ماں کو بچانے کیلئے دلوایا گیا
سربراہ عوامی تحریک 11، 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرینگے

لاہور (27 نومبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون کے ساتھ دہشتگردی کرنے میں ایک وزیر نہیں پوری حکومت ملوث ہے۔ جب تک وزیراعظم اور کابینہ ڈرافٹ کی منظوری نہ دے کوئی بل ایوان میں پیش نہیں ہوتا۔ قانون کا بدلہ جانا محض اتفاق نہیں تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کا منظر عام پر نہ آنا لمحہ فکریہ ہے۔ ایک وزیر کا استعفیٰ بکرے کی ماں کو بچانے کیلئے دلوایا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ ہو یانیوز لیکس کی یا ختم نبوت قانون بدلنے کی تحقیقات ہو، حکمرانوں کی مرضی کی فائنڈنگ نہ آئے تو وہ شائع کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔ بے گناہوں کے قاتل، قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث اور ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنیکی مجرم پوری حکومت کا استعفیٰ ناگزیرہے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کا مشترکہ اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک کی وطن آمد پر انکے استقبال کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور 29 نومبر 11 اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان پر ’’تاجدار ختم نبوت کانفرنس‘‘ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ کانفرنس میں لاکھوں اسلامیان پاکستان و عاشقان مصطفی ﷺ شریک ہونگے۔ کانفرنس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کرینگے۔ اس حوالے سے اجلاس میں 70 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، تحریک منہاج القرآن کی طرف سے گزشتہ رات کانفرنس کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top