کویت: فروانیہ میں محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت فروانیہ کے زیر اہتمام ایکو ہوٹل میں پروقار محفلِ میلاد 28 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے حافظ محمد نثار نے کیا۔ ثناء خوانانِ مصطفٰیﷺ صوفی تنویر، ناصر، اویس چیمہ، محمد عبداللہ، شہباز احمد شاکر، ریاض احمد سلطانی اور حاجی عبدالرؤف بھٹی نے آقا علیہ السلام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے ’’آقاءِ دوجہاں سرورِ کون و مکاں ﷺ سے محبت اور تعظیم کی کوئی حد نہیں‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محض میلاد منا کر گھروں میں سو جانے سے عشق مصطفیٰ کا تقاضہ پورا نہی ہوتا۔ ہمیں اپنے کردار کو بھی مصطفیٰ کریم کے اسوہ اور سیرت طیبہ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ آقا ﷺ کی غلامی کا کماحقہ حق انسانیت کی خدمت سے پورا ہوگا۔ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انسانیت کی فلاح کے لیئے مشن منہاج القرآن کو دنیا بھر میں عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

کانفرنس میں تنطیمات کے علاوہ علاقہ بھر کی خاصی تعدادنے شریک کی اور علامہ کے مصطفوی پیغام کو بہت سراہا۔ اس پروگرام میں نقابت کے فرائض شاہد حمید سندھو ے نے ادا کیے۔ آخر میں درود سلام اور دعا کے بعد ضیافتِ میلاد سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top