نواب شاہ میں علامہ محمد لطیف مدنی کا درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام جامع مسجد ابوذر غفاری نواب شاہ میں نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے جمعۃ المبارک کے موقع پر درس عرفان القرآن دیا۔ 12 ربیع الاول کے دن میلاد النبی کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے صدر ڈاکٹر کاشف اکرم القادری، جنرل سیکریٹری کاشف قادری، نائب صدر محمد کلیم ایڈووکیٹ، ویلفیئر انچارج ڈاکٹر محمد اسلم، بلال بٹ سمیت عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ محمد لطیف مدنی نے عشقِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی منانا ہر مسلمان کے لئے اس کی تمام جمع پونجی سے افضل ہے اور ختم نبوت پر ایمان دین اسلام کی روح ہے جسے مسلمانوں کے وجود سے نکالا نہیں جاسکتا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لیے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: فیصل اکرم مصطفوی، ناظمِ دعوت و تربیت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top