دورہ کویت کے بعد علامہ صادق قریشی کی یوکے واپسی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر یوکے سے تشریف لانے والے علامہ صادق قریشی اپنے دعوتی وزٹ کے بعد لندن واپس چلے گئے۔ کویت ائیرپورٹ پر انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے رہنماوں نے الوداع کیا۔ حاجی عبدالرشید صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی زیرِ قیادت ڈاکٹر باغ علی، سرفراز احمد، احمد حسین چوہدری، طلعت محمود چوراہی، اشفاق احمد مغل، ماجد دلوی، کاشف علی، ثاقب علی، قیصر عمر، سمیر احمد بٹ، رضوان احمد ساہی، محمد رفیق جدون، سجاد علی رانجھا محمد شفیق، محمد ہارون الرشید، محمد احمد، مبشر مقدم اور چوہدری محمد ارشد تبسم نے اپنے معزز مہمان کو نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ کویت ائیرپورٹ پر الوداع کیا۔ یہاں علامہ نے تمام تحریکی احباب کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام، منہاج القرآن، تمام کارکنان، پاکستان، کویت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی نوازا۔

دورہ کے آخری روز مرکزی محفل سے قبل علامہ صادق قریشی نے ٹائیز سینٹر میں مختلف سفارت خانوں کے وفود اور دیگر اسٹاف کے ساتھ عشایئہ میں شرکت کی۔ عشائیہ میں سفارت خانہ میکسیکو کے اتاشی، سفیر ِ لبنان، سفیرِ یوکرائن، سفیرِ ساؤتھ کوریا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تمام معزز مہمانوں نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی اسلام اور انسانیت کے اتحاد، محبت، امن، سلامتی اور آتشی کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top