منہاج القرآن کھپرو کی تنظیم نو

امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے 22 دسمبر 2017ء کو تنظیمی دورے پرکھپرو پہنچے، جہاں انہوں نے تعلقہ کھپرو اور یونین کونسل کھپرو کی تنظیم نو کی۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن عبدالستار چوہان، امیرتحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاھد علی شاہ، صدر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ضلع سانگھڑ ڈاکٹر محمد امین بھیو، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبداللہ کنبھار، مالیات سیکریٹری تحریک منہاج القرآن کھپرو محمد بادل ھنگورو، ناظم ممبرشپ تحریک منہاج القرآن کھپرو ممتاز ملاح اور رفقاء و کارکنان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ندیم احمد ہاشمی نے اجلاس میں تحریک کی موجودہ پالیسی کے حوالے سے گفتگو کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top