قصور: منہاج القرآن کھڈیاں کا قصاص کنونشن

تحریک منہاج القرآن کھڈیاں پی پی 179 کے زیراہتمام حصول ’’قصاص کنونشن‘‘ 29 دسمبر 2017ء کو ہوا۔ کنونشن میں نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور ناظم TMQ لاہور اشتیاق حنیف مغل مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں مسلم لیگ قاف کے رہنماء اور حلقہ 140 میں امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

کنونشن ضلعی صدر منہاج القرآن قصور محمد اشرف ضیغم اور منہاج القرآن قصور کے ضلعی ناظم شبیر احمد بھٹی، ندیم ظفر صدر TMQ کھڈیاں، افضل مرتضائی ناظم TMQ کھڈیاں، سابق ضلعی صدر منہاج القرآن قصور ندیم مصطفائی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

کنونشن میں منہاج القرآن ضلع قصور کی تمام تنظیمات اور فورمز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم، اشتیاق حنیف مغل، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top