17 جنوری کا احتجاج، شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص لے کر رہے گا: مظہر علوی

ڈاکٹر طاہرالقادری کے اشارے کے منتظر ہیں، کارکن تیار ہیں:صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ
ماڈل ٹاؤن اور قصور کے بے گناہوں کا خون قاتل حکمرانوں کو ہضم نہیں ہوگا: اجلاس سے خطاب

لاہور (13 جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے پبلک ہو جانے کے بعد پنجاب حکومت آئینی، قانونی اور اخلاقی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے، نام نہاد وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے، 17جنوری کو مال روڈ لاہور پر ہونیوالا احتجاج 17جون کے شہداء کا قصاص لے کر رہے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری کے اشارے کے منتظر ہیں، کارکنان اور کنٹینر پوری طرح تیار ہیں، حقیقی تبدیلی کا عمل قصاص سے شروع ہوگا، اپنے شہید کارکنوں کے انصاف کے لیے بے چین ہیں، قاتلوں اور لٹیروں کے دن گنے جا چکے ہیں، قاتل حکمرانوں کے خلاف پوری تیاری اور پوری شدت کے ساتھ احتجاج ہوگا، عوام تحریک یوتھ ونگ میں مختلف اضلاع میں رابطہ کارکن مہم شرو ع کر دی ہے، وہ عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے زیر اہتمام پی پی 156 اور 158 میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری عمر اعوان، نواز ملک، اشتیاق قادری ودیگر بھی موجود تھے۔

مظہر علوی نے کہا کہ حکمران انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں اور فی الفور استعفیٰ دے کر خود کو قانون کے حوالے کریں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 10کروڑ عوام شہدائے ماڈل ٹاؤن اور شہدائے قصور کے ساتھ ہیں، ماڈل ٹاؤن اور قصور کے بے گناہوں کا خون قاتل حکمرانوں کو ہضم نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ظلم، کرپشن اور ناانصافی حد سے بڑھ گئی اب قاتل حکمران اللہ اور اس کی مخلوق کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے، باقر نجفی رپورٹ کے بعد قاتل حکمرانوں کے مکروہ چہرے قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں، حکمرانوں نے سانحہ قصور بپا کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرا دیا۔ حکمران جب تک اقتدار میں رہیں گے بے گناہوں کو انصاف نہیں ملے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top