ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تحریک منہاج القرآن کراچی کے بانی رہنما ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مانچسٹر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے پوری زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں وقف کردی۔ وہ کراچی میں تحریک منہاج القرآن کے بانی رفقا میں سے ہیں، 35 سال قبل انہوں نے اپنے گھر میں ہی تحریک کا دفتر قائم کیا اور اس کو ہیڈ کوارٹر بنایا، خواجہ صاحب پورے کراچی اور سندھ میں تحریک کی پہچان بنے، وہ مشن کی ایک تاریخ ہیں، کراچی میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں انہوں نے مشن کو متعارف نہ کروایا ہو، وہ چلتے پھرتے تحریک منہاج القرآن کا پیغام تھے، انہوں نے استقامت اور محبت کے ساتھ مشن کی خدمت کی۔

اللہ رب العزت خواجہ محمد اشرف کی بخشش و مغفرت فرمائے، آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے، صدیقین، صالحین کی معیت عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ہم ان کے غم میں شریک ہیں۔ جس طرح گھر والے سوگ میں ہیں، ہم بھی ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


چند یادگار تصاویر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top