ساوتھ کوریا: محمد اصغر بانگی کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا کے صوبہ سیئول کے صدر محمد اصغر بانگی نے6 جنوری 2018کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کو دیکھا۔ گوشہ درود میں حاضری اور نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری کے والد محترم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت بھی کی۔

محمد اصغر بانگی نے ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر سٹاف ممبران سے میٹنگ کے دوران ساوتھ کوریا میں تنظیمی نیٹ ورک کی رپورٹ پیش کی اور بعض امور پر راہنمائی بھی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ایشیئن کونسل کی خدمات اور تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔ ناظم امور خارجہ نےمشن کے فروغ کے لئے ساوتھ کوریا میں حلقات درود اور ممبر شپ میں اضافہ کے لئے ہدایات دیں۔ محمد اصغر بانگی نے نظامت امور خارجہ کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایشین ڈیسک کے انچارج کی صلاحیتوں اور کوآرڈینیشن کو سراہا۔

رپورٹ: ملک محمد اعظم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top