ہارون آباد: منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے ناظم مالیات شوکت علی قادری کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے ناظم مالیات شوکت علی قادری کے والد گرامی گزشتہ دنوں ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں وصال فرما گئے تھے۔ ان کے انتقال پر تحریک منہاج لقرآن ہارون آباد کے چار رکنی وفد نے شوکت علی قادری کی غمگساری کے لیے ان کے گھر پر ملاقات کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں ظفر اقبال کاہلو صدر منہاج القرآن ہارون آباد، ہارون الرشید نائب صدر منہاج القرآن ہارون آباد، مدثر حسین مصطفوی ناظم منہاج القرآن تحصیل ہاورن آباد اور واحد نعیم مغل منہاجین ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن ہارون آباد شامل تھے۔

صدر منہاج القرآن ہارون آباد ظفر اقبال نے ڈائریکٹر امورِ خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل حاجی غلام مصطفی (جی ایم ملک) کی طرف سے بھی مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم یاد گار اسلاف تھے، علم و عمل ایک ساتھ ان کی شخصیت میں نمایاں تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت و بخشش فرمائے اور بلندی درجات فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top