منہاج یونیورسٹی لاہور میں 6 روزہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب بدھ کو ہو گی
تعلیم اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی معروف شخصیات خصوصی شرکت کریں گی
لاہور (30 جنوری 2018) منہاج یونیورسٹی لاہور میں 6 روزہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب آج ہو گی۔ سپورٹس فیسٹول کا آغاز 25 فروری کو ہوا جو 6 روز تک جاری رہا، سپورٹس فیسٹول کا مقصد طالبعلموں کی ذہنی و جسمانی و ہم نصابی سرگرمیوں میں انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ 6 روزہ سپورٹس فیسٹول میں 48 سے زائد کھیلوں میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 6 روزہ سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، بیس بال، کراٹے، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ فیسٹول میں ہونیوالے کھیلوں کے مقابلے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین ہونگے، جبکہ ڈاکٹر محمد اسلم غوری سمیت تعلیم اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی معروف شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔ تقریب میں جیتنے والے کھلاڑیوں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
تبصرہ