بھکر: دلیوالا میں قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن بھکر دلیوالا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی67 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کےمہمان خصوصی علامہ غلام رضا ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن جنوبی کوریا تھے۔ شوکت علی مصطفوی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن بھکرنے پروگرام کی صدارت کی۔ علامہ محمد رضا نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہردور میں ایک مجدد آتا ہے اور موجودہ دور کا مجدد طاہرالقادری ہے۔جنہوں نے علمی محاذ سمیت کثیر الجہات سطح پر تجدیدی کام کیا ہے۔

ضلعی ناظم شوکت علی مصطفوی نے کہاکہ انقلاب پھولوں کی سیج نہیں بلکہ قربانیاں مانگتا ہے۔ ملک اسلم راں نے کہا کہ قارون کی دولت بھی میرے قائدکاجوتا نہیں خرید سکی۔ تقریب میں صحافیوں اساتذہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے سینکڑوں افراد نےشرکت کی۔ اختتام پر کیک کاٹا گیا اور تمام شرکاء کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top