سرگودھا: کوٹ مومن میں ’سفیرِ امن سمینار‘ کا انعقاد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 30 کے زیر اہتمام 22 فروری 2018 کو رائل ہوٹل میں ’سفیرِ امن سمینار‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودھا کے صدر انصر اقبال ہرل، تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اسامہ غیاث میلہ، پیر سید عاصم سچیاری، راؤ عبدالقیوم، فضل احمد پنجوتھ، مختار احمد بھٹی، ڈاکٹر مناظر رانجھا، ظلِ حسنین ہنجرا، محمد اکرم، علامہ محمد عثمان اور محمد سلیم مغل سمیت تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیدان و ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہوگی۔ مصطفوی انقلاب کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا شیخ الاسلام نے نئی نسل کو اسلام کے قریب کیا ہے۔ علمی و عملی محاذوں پر ان کی جدوجہد قابلِ قدر ہے۔ تقریب سے پیر سید عاصم سچیاری اور اسامہ غیاث میلہ نے بھی خطاب کیا۔

سمینار کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top