منہاج یوتھ لیگ گوجر خان کے جنرل سیکرٹری یاسر محمود قادری انتقال کر گئے

مورخہ: 01 مارچ 2018ء

سفر انقلاب کا ایک اور سپوت، عظیم انقلابی جانثار گوجرخان کے نواحی علاقے گلیانہ کے رہائشی یاسر محمود قادری (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ گجر خان) انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مرحوم کی نماز جنازہ گلیانہ میں ادا کی گئی، مرکزی ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے جنازہ پڑھایا۔ جنازہ میں علاقائی سماجی، مذہبی، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اہل محلہ کے ساتھ تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم گوجرخان کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرکز کی طرف سے علامہ غلام ربانی تیمور، مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منصور اعوان سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ نے جنازہ میں شرکت کی جبکہ زین العابدین جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب اور ثناءاللہ اعوان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ مرکزی وفد نے دعا اور تدفین کے بعد یاسر محمود کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

نماز جنازہ کے بعد صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اہل خانہ کےساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے یاسر قادری کی مشن کے لیے گراں قدر خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن یاسر محمود قادری جیسے عظیم کارکن کی موت منہاج القرآن کیلئے ایک سانحہ سے کم نہیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے لواحقین اور پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی

سابق سیکرٹری انفارمیشن تحریک منہاج القرآن گوجرخان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top