پھالیہ میں سفیر امن سیمینار

تحریک منہاج القرآن پھالیہ اور اسکے جملہ فورمز کے زیراہتمام تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن سیمینار منعقد کیا گیا۔ مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ و صدر نیشنل یوتھ الائنس مظہر محمود علوی سیمینار میں مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عرفان تھہیم صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سینٹرل پنجاب اور ڈاکٹر فیاض صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس موقع پہ مظہر محمود علوی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ دور حاضر میں عالمی سطح پر امن، محبت اور رواداری کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو عالمی سطح پر دین اسلام کو ایک پرامن دین کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ پروگرام کے آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top