منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس، مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران کی شرکت

مورخہ: 08 مارچ 2018ء

علماء کرام جمعۃ المبارک کے خطابات میں سیدنا ابوبکر صدیق کے فضائل و مناقب بیان کریں: منہاج القرآن علماء کونسل
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام 11 مارچ کو ملک بھر میں تاجدار صداقت کانفرنسز کا انعقاد ہو گا
علماء کرام امن اور اسلامی اخوت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں: علامہ امداد اللہ قادری

لاہور (8 مارچ 2018) منہاج القرآن علماء کونسل کا ماہانہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر علامہ امداد اللہ قادری نے کی، اجلاس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امداد اللہ قادری نے کہا کہ علماء کرام امن اور اسلامی اخوت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں برداشت اور رواداری فروغ پا سکے۔ تحریک منہاج القرآن ملک میں فرقہ واریت، انتہا پسندی، دہشتگردی اور لسانی و گروہی تعصبات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

منہاج القرآن علماء کونسل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر سر پرستی ایک ایسا فورم ہے جو تمام مسلمانوں کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستان میں امن، رواداری اور بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام 11 مارچ اتوار کو ملک بھر میں خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر کے یوم وصال کے موقع پرمساجد میں تاجدار صداقت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا۔ علمائے کرام جمعۃ المبارک کو مساجد میں خطابات میں خلیفہ اول، یار غار سیدنا ابوبکر صدیق کی سیرت و کردار اور فضائل و مناقب بیان کریں۔

حاجی امداد اللہ قادری نے کہاکہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت طیبہ دور حاضر میں نفاذ امن و امان کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ دنیا کا کوئی بھی فرد چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو خلیفہ اول کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کے بعد ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکتا ہے۔ تمام اہل اسلام کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلنے کیلئے زندگی کے ہر موڑ پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت سے رہنمائی لینا ہو گی۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محبت دنیا و آخرت کی نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔ اجلاس سے علامہ میر آصف اکبر، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ خلیل حنفی، علامہ امداد اللہ موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top