سپین: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام محفل نعت کا انعقاد

مورخہ: 08 مارچ 2018ء

بارسلونا (نوید سحر) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 08 مارچ 2018 کو بادالونا میں سالانہ محفل نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان الحاج شہباز قمر فریدی اور منفرد انداز سے شہرت پانے والے نقیب محفل صاحبزادہ تسلیم احمد صابری محفلِ نعت میں مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں سپین سے کثیر تعداد میں عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، رفقاء، وابستگان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ نقیب محفل صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے اپنی خوبصورت آواز اور جادوئی انداز میں تسلیمات پڑھ کر ماحول مسحور کر دیا۔ شرکائے محفل نے صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ الحاج شہباز قمر فریدی نے اپنی خوبصورت آواز میں معروف زمانہ کلام سنا کر خوب داد وصول کی۔

محفل نعت میں آغوش کے بچوں کی کفالت کے لیے اعلانات کیے گئے۔ تسلیم احمد صابری اور شہباز قمر آفریدی نے کہا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی فلاحی و رفاعی تنظیم ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے لیے معاون ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن امداد باہمی کے تصور کے تحت معاشرے کے خوشحال طبقے کے ساتھ مل کر متاثرہ و بدحالی میں مبتلا طبقے کو عزت واحترام کے ساتھ انہیں خوشحال زندگی گذارنے کے لیے اعانت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عظیم اسلامی تصور کے تحت معاشرے کے غریب، یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت "آغوش" کا آغاز کر کے بےمثال خدمت کی ہے۔ محفل کے اختتام پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور پاکستان و امتِ مسلمہ کی امن و ترقی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top