صاحبزادہ حامد رضا (چیئرمین سنی اتحاد کونسل)

ہمیں فخر ہے کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عہد میں زندہ ہیں، اللہ نے انہیں بے شمار خوبیوں سے نوازا، اللہ نے انہیں جو خوبیاں، صلاحیت اور علم دانش کے موتی عطا کیے انہوں نے انہیں بنی نوع انسان تک پہنچایا اور اپنی زندگی کا ہر لمحہ دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لیے صرف کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا علمی و تحقیقی کام امت مسلمہ کیلئے عظیم سرمایہ ہے، منہاج یونیورسٹی، درجنوں کالجز، 700سے زائد سکول، 100ملکوں میں منظم نیٹ ورک ڈاکٹر طاہر القادری کی اسلام، انسانیت اور علم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انکی سلامتی اور لمبی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top