فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن

مورخہ: 30 مارچ 2018ء

پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن پی پی 68 فیصل آباد کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ کنونشن میں منہاج القرآن و عوامی تحریک فیصل آباد کے رہنماء میاں عبدالقادر اور دیگر مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک نے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2012ء میں ’’سیاست نہیں ریاست بچاو‘‘ کا جو نعرہ دیا تھا، وہ آج نظریہ بن چکا ہے۔ ملک میں ہر سطح پر نظام کی حقیقی تبدیلی کی آواز قومی تحریک بن چکی ہے۔ کنونشن میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top