تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئے خصوصی اسلامی تربیتی کورس کا اجراء

تربیتی کورس بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر مرتب کیا گیا ہے
شارٹ کورس میں بنیادی کمپیوٹر، عربی انگلش بول چال، اسلامی عقائد اور فن تحریر و تقریر شامل ہے

لاہور (2 اپریل 2018) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کیلئے شارٹ اسلامی تربیتی کورس کا اجراء کیا ہے جو 23 اپریل کو شروع اور 12 مئی 2018 ء کو مکمل ہو گا۔ شارٹ کورس کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقد ہورہا ہے۔

اس حوالے سے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سید افتخار احمد بخاری نے بتایا کہ شارٹ اسلامک تربیتی کورس میں میٹرک اور ایف اے کے فارغ التحصیل طلباء حصہ لے سکتے ہیں، کورس میں اسلامی عقائد، بنیادی فقہی مسائل، عربی انگلش بول چال، اسلامی آداب زندگی و عملی تربیت، بنیادی کمپیوٹر کورس، تلاوت قرآن مجید مع تجوید اور فن تحریر و تقریر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کورسز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہورہے ہیں دور دراز سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے رہائشی سہولت بھی دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات اور ان کے اخلاق و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دیں، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے بغیر صحت مند اقدار پر مبنی اسلامی معاشرہ کی تشکیل نا ممکن ہے، نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے اور انہیں صراط مستقیم پر لانے کیلئے والدین اپنی قومی، اسلامی وملی ذمہ داریوں کو پورا کریں، انہوں نے کہا کہ بامقصد تعلیم و تربیت سے ہی نوجوان اپنے خاندان، ملک اور معاشرہ کیلئے مفید ثابت ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top