ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی جہلم آمد

مورخہ: 31 مارچ 2018ء

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، تنظیمی وزٹ کے دوران جہلم، میرپور، مظفر آباد، مری اور دیگر علاقوں میں گئے، جہاں انہوں نے رحمۃ للعالمین کانفرنسز سے خطاب کیا اور منہاج القرآن کے علاقائی رہنماؤں، کارکنان و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ اس دورہ میں جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، نائب ناظم اعلیٰ دعوت رانا محمد ادریس، سید ابرار سرور شاہ، ظفر اقبال طاہر اور علامہ جمیل احمد زاہد بھی آپ کے ساتھ موجود تھے۔

جہلم آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہاں آپ نے تنظیمی عہدیداروں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی داخلی تقسیم اور اختلافات کا فائدہ دشمنان اسلام اٹھارہے ہیں، اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے مواخات مدینہ سے سبق حاصل کرنا ہو گا، داخلی انتشار کی وجہ سے فلسطین، شام، یمن، عراق، افغانستان، کشمیر حالت جنگ میں ہیں، دین اور دنیا کی کامیابی اللہ کی صدق دل سے عبادت، اتباع رسولﷺ، انسانیت سے محبت، اعلیٰ اخلاق کے مظاہرے اور علم کے حصول میں ہے۔

تنظیمی نشست میں منہاج القرآن جہلم کے قائدین، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کی ٹیم کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی سسٹرز نے بھی شرکت کی۔ نشست کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top