نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری کی والدہ کی نماز جنازہ

تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ نارنگ منڈی لاہور میں ادا کی گئی۔ جنازہ کی امامت محمد وسیم افضل قادری نے خود کرائی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، علامہ غلام ربانی تیمور، ریاست علی چدھڑ اور نظامت امور خارجہ کے اسٹاف ممبران پر مشتمل وفد نے جنازہ میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک کے مقامی عہدیدار و کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ جنازہ کے بعد انجینئر نجم رفیق اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے وسیم افضل قادری سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top